لاہور: 11ماہ میں 313قتل، کروڑوں کی لوٹ مار، پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام

لاہور (میاں علی افضل سے ) لاہور میں 2016ءمیں بھی پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہی رواں سال سینکڑوں شہریوں کو قتل کر دیا گیا ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹ لی گئی جبکہ شہریوں کی کروڑوں مالیت کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری و چھین لیں گئیں وارداتوں کے بعد شہری ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جبکہ انوسٹی گیشن پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث ہزاروں وارداتوں کے ملزموں کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران لاہور کے اقبال ٹاو¿ن ڈویژن ، سٹی ڈویژن، سول لائن ڈویژن، صدر ڈویژن، کینٹ ڈویژن، ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن میں 11ماہ کے دوران مجموعی طور پر 313افراد کو قتل کر دیا گیا ہے جن میں 25فیصد سے زائد وارداتوں کے ملزموں سے تفتیش نہیں کی جاسکی جبکہ درجنوں وارداتوں کے ملزموں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا شہر کے مختلف علاقوں سے 40افراد کی نعشیں ملی جنہیں قتل کر کے سڑکوں اور چوراہوں میں پھینک دیا گیا جبکہ ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 16شہریوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا 5 شہریوں کو اغواءکاروں نے تاوان کے لئے اغواءکیا 3ہزار کے قریب ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہریوں کے کروڑوں روپے لوٹ لئے گئے رواں سال شہر میںڈاکوﺅں نے سرعام شہریوں سے گن پوائنٹ پر 447موٹر سائیکلیں اور 18گاڑیاں چھینی۔ دوسری جانب تھانوں میں اندراج مقدمہ اور ملزموں کی گرفتاریوں کےلئے شہریوں کو شدید خواری کا سامنا کرنا پڑا اور انوسٹی گیشن پولیس کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کیا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں کیسوں کی تفتیش زیر التواءہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...