پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار توقع ہے نوازشریف نااہل ہوجائیں گے:نعیم الحق

کراچی(آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم کو پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے،اور توقع ہے کہ فیصلے کے نتیجے میں وزیر اعظم نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، جسٹس انور ظہیر جمالی نے اتنے اہم کیس کو ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیا اس پر افسوس ہے، ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ کے پاس الطاف حسین کا مینڈیٹ ہے پہلے وہ مستعفی ہوں نہیں تو ان کے حوالے سے خدشات رہیں گے کراچی کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے حکومت 100ارب روپے کے فنڈز مختص کرے، نبیل گبول نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان 29دسمبر کو کراچی کے دو روزہ دورے پر آرہے ہیں وہ کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی ہو اسے تحریک انصاف قبول کرے گی،اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہے۔
نعیم الحق

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...