امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جب پارلیمنٹ اور عدالتوں میں احتساب نہیں ہوتا تو چوکوں اور چوراہوں میں عدالتیں لگتی ہیں، منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا آئندہ دنوں میں موسم ٹھنڈا اور سیاست گرم ہوگی،الیکشن ریفارمز کے بغیر الیکشن ”ایکسرسائز فار نتھنگ “ہے ،نیب اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو چند کروڑ لیکر چھوڑدیتا ہے جو غربت کی ماری قوم کے ساتھ بدترین مذاق ہے ،سپریم کورٹ ازخود نوٹس لیکرنیب کے پلی بارگین کے اختیار کو ختم کرے ،نیب کرپشن کو پروموٹ کر رہا ہے پانامہ کا ہنگامہ ختم نہیں ہوگا حکمران اگر سمجھتے ہیں کہ وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔
سراج الحق