امریکہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری روکنے کی قرارداد ویٹو کر دے:ٹرمپ ،نیتن یاہو، مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہید

Dec 23, 2016

قاہرہ(اے پی پی+رائٹرز+ این این آئی) فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے یورپی یونین کے رکن ممالک سے فلسطین کو تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میںعرب اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے رکن ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین اور یورپی یونین کے ممالک کے درمیان مکمل شراکت داری کے لئے باضابطہ مذاکرات شروع کروانے کی کارروائیوں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے کریں۔ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ نے عرب ارکان اسمبلی پر فلسطینی قیدیوں سے ملاقات پر پابندی لگادی مشترقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی 19سالہ احمد الخروبی کو شہیدکردیا نوجوان نے گھر گرانے پر مزاحمت کی تھی ادھر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اوباما انتظامیہ پر زور دیا ہے وہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کردیں بستیاں بنانے سے روکنے کی قرارداد مصر نے پیش کی ہے ریپبلکن پارٹی کی طرف سے ترجمان نے کہا اقوام متحدہ کچھ نہیں کرسکتی۔ براہ راست مذاکرات سے اسرائیل اور فلسطین میں امن آئے گا ٹرمپ نے ٹویٹ کیا قرار داد کو ویٹو کردیا جائے۔

مزیدخبریں