کابل (اے پی پی) افغانستان کے صدراشرف غنی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے ارکا پارلیمنٹ سے مشاورت کا عمل شروع کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ صدر اشرف غنی نے پڑوسی اورعلاقائی ممالک سے تعلقات کی بہتری کیلئے پارلیمان کے ایوان زیریں اولسی جرگہ کے ارکان سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں ارکان پارلیمان کے علاوہ مختلف انتظامی اداروں اورکمیشنوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔