تین گاڑیاں چوری ہوگئیں، لاکھوں کے چیک ڈس آنر،چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی، زیورات، قیمتی اشیاءسے محروم

Dec 23, 2016

راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) جڑواں شہروں مےں ڈکےتی ، چوری کی وارداتوں مےں شہری نقدی ، طلائی زےورات ، گاڑےوں سمےت قےمتی اشےاءسے محروم ہوگئے خےانت مجرمانہ کے واقعات مےں بھی لاکھوں روپے گنوا بےٹھے تھانہ نیو ٹاﺅن کو ارسلان خالد نے بتایاکہ کمرشل مارکیٹ مےں شاپنگ کے دوران دو موٹر سائےکل سوارڈاکوﺅں نے میری بےوی سے پرس چھین لیا جس میں14 ہزار روپے ، موبائل فون موجود تھے تھانہ وارث خان کو مظہر اقبال نے بتا یا کہ اویس اشرف مجھ سے امانتاً سونا 980گرام 700ملی گرام لے کر گیا لےکن وہ واپس نہےں دے رہاتھانہ ائرپورٹ کو ملک الطاف نے بتاےا کہ مےرے گھر سے60 ہزار روپے کی نقدی،طلائی زےورات چوری کر لئے گئے تھانہ نیو ٹاﺅن کو محمد اقبال نے بتایاکہ دو موٹر سائیکل سوارڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پرپانچ ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون چھےن کر لے گئے تھانہ صادق آباد کو رضوان عباسی نے بتاےا کہ مجھے ، سےل مےن کو تےن موٹر سائےکل سوار ڈاکوﺅں نے روک کر ہم سے اےک لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے تھانہ ائرپورٹ کوحساس ادارے کے افسر محمد عامر عزےز نے بتاےا کہ مےرے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زےورات،ٹےبلٹ اوردےگر اشےاءچوری کرلی گئےں تھانہ ویسٹریج کوسلےم خان نے بتاےا کہ مےری کار نمبرFX - 188 چوری ہوگئی تھانہ کینٹ کوشےرمحمد نے بتاےا کہ مےری کارنمبرMNU - 3000 چوری ہوگئیتھانہ بنی کو حےات خان نے بتاےا کہ چاندنی چوک مےں مجھے رقم واپسی کےلئے طارق محمود نے چار لاکھ60 ہزار روپے کا چےک دےا جو بےنک نے ڈس آنر کردےا تھانہ کھنہ کو صوبےدار(ر) محمد جمےل نے بتاےا کہ برما ٹاﺅن مےں مےرے گھر مےںچار مسلح ڈاکو داخل ہوئے ہم سے گن پوائنٹ پر نقدی ، طلائی زےورات اور کمبل چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ شالےمار کو قذافی خان نے بتاےا کہ سےکٹر اےف الےون ون مےں مےرے گھر سے نقدی ، طلائی زےورات ، ٹی وی ، کمپےوٹر ، فرنےچر چوری ہوگئے تھانہ مارگلہ کو ڈاکٹر صبغت اللہ نے بتاےا کہ سےکٹر اےف اےٹ ون مےں مےرے گھر سے نقدی ، چاندی کی انگوٹھی ،اےل ای ڈی ، لےپ ٹاپ ، موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ سبزی منڈی کو محمد افراز نے بتاےا کہ مےرے گھر کے سامنے کھڑی مےری مہران کار نمبرIDG - 238 چوری ہوگئی تھانہ شمس کالونی کو حامد جلال نےبتاےا کہ گولڑہ روڈ پر مجھے رقم کے لےن دےن پر شاہد خلےل نے دس لاکھ روپے کا چےک دےا جسے بےنک نے ڈس آنر کردےا ۔

مزیدخبریں