پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد شیئرز کی بولی چینی کنسورشیم نے جیت لی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے اعلامیہ کے مطابق 40 فیصد شیئرز کی بولی کھولی چینی کمپنی کی کنسوریشم نے 28 روپے فی شیئرز کی قیمت لگا کر بولی جیت لی۔ شیئرز کی فروخت سے ساڑھے 85 ملین ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے کنسوریشم میں تین چینی ایکسچینج شامل تھیں کنسوریشم چائنہ فنانشل ،شنگھائی سٹاک ایکسچینج اور شینجن سٹاک ایکسچینج شامل ہیں دو مقامی مالیاتی ادارے پاک چائنہ انویسٹمنٹ، حبیب بینک شامل تھے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کمیٹی کنسوریشم کو بولی کی منظوری کا خط جاری کرے گا حتمی منظوری ایس ای سی پی سے لی جائے گی ایکسچینج کے 20 فیصد حصص ایکسچینج کی ڈی انویسٹمنٹ کمیٹی نے پیشرفت کی تصدیق کی بولی کا عمل مکمل ونے کے بعد ایکسچینج کا کنٹرول سٹریٹجک سرمایہ کاروں کو منتقل ہو جائیگا کمیٹی نے 15 دسمبر سے بولیوں کی وصولی 15 دسمبر سے شروع کی گئی تھی جس کی آخری تاریخ 22 دسمبر تھی۔

ای پیپر دی نیشن