گولی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘ پاکستان نے تین دہائیوں سے ہماری خلاف درپردہ کھلی جنگ کا بگل بجا رکھا ہے : بھارت

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن ریجوجیو نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ ائر بیس پر حملے میں ملوث جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے چار ساتھیوں کیخلاف ریڈ نوٹس کا اجراءکیا جائیگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا بات اور گولی بیک وقت پاکستان کے ساتھ جاری نہیں رکھی جاسکتی۔ پاکستان بھارت کا ہمسایہ ملک ہے اور اس بات کا بھی ہم اعتراف کرتے ہیں کہ دوستوں کو بدلا جاسکتا ہے لیکن ہمسایہ کو نہیں تاہم پچھلی تین دہائیوں سے ہمارے ہمسایہ نے بھارت کیخلاف درپردہ اور کھلی جنگ کا بگل بجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا تین دہائیوں سے بھارت نے 75بار پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تاہم ہر بار فدائین حملوں اور بھارت کیخلاف سرگرمیاں انجام دینے کا جواب ملا۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کہا ہم پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے متمنی نہیں۔ بھارت ایک بڑا جمہوری ملک ہے جہاں پاکستان کے مفادات زیادہ ہیں تاہم پاکستان کے حکمرانوں کی عقل جواب دے گئی ہے جو اس بات کا اندازہ نہیں لگاپارہے کہ بھارت کے ساتھ الجھنے سے انہیں کتنا بڑا نقصان ہوگا۔انہوںنے کہا دہشتگردی کو کسی بھی صورت میں بھارت قبول نہیں کرے گا چاہے اس کیلئے کتنی ہی بڑی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔
بھارت

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...