راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائےکورٹراولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس محمد امےر بھٹی نے محکمہ آبپاشی پنجاب کے حکام کو ہدائت کی ہے کہ وہ 15 ڈےلی وےجز ملازمےن کو چار ماہ کی تنخواہ کی ادائےگی کرےں پٹےشنر محمد اصغر کے وکےل تنوےر اقبال خان اےڈووکےٹ نے دلائل دےتے ہوئے کہا کہ فروری 2016 ءمےںاےک جےسی تےن پٹےشنےں منظور کی تھےں جن مےں ادارے کو واضح ہداےات دی گئی تھےں کہ وہ انہےں رےگولر کرے جو دس سال سے ڈےلی وےجز پر کام کر رہے تھے لےکن ڈےپارٹمنٹ نے اس حکم پر عمل کرنے کی بجائے فےصلے کے خلاف اپےل کردی تھی لےکن سپرےم کورٹ نے اس ہدائت کے ساتھ اپےل واپس کردی کہ محکمہ عدالت عالےہ مےں انٹرا کورٹ اپےل دائر کرے محکمہ کی اپےل تاحال زےر التواءہے ہائےکورٹ کے ڈوےژن بنچ نے سنگل بنچ کے فےصلے کے خلاف کوئی حکم امتناعی بھی جاری نہےں کےا پٹےشنرز راولپنڈی کے مختلف چھوٹے ڈےموں مےں بدستور کام کر رہے ہےں جنہےں ستمبر2016 ءسے کوئی تنخواہ نہےں دی گئی عدالت عالےہ نے محکمہ آبپاشی سے 19 جنوری کو جواب بھی طلب کرلےا ہے۔