راولپنڈی(نےوز رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءسابق نائب تحصیل ناظم سجادخان نے کہاہے کہ پنجاب بھرکے تمام اضلاع اورچھوٹے بڑے شہروں میں پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی اداروں کے چیئرمین ،وائس چیئرمین،میئراورڈپٹی میئربھاری اکثرےت سے منتخب ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی اس شاندارکامیابی سے مسلم لیگ ن کے مخالفین کی آنکھیں ایک بارپھرکھل جانی چاہئےںکیونکہ اس نوعیت کی شاندارکامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین میاں محمد محمدنوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی ملک اورقوم کےلئے پالیسیوں پر عوام کے بھرپوراعتمادکااظہارہے سجادخان نے کہاکہ پنجاب بھرمیں بے مثال اورلازوال کامیابی سے عمران خان سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے دیگرتمام مخالفین اس امرکااندازہ لگالیں کہ مستقبل میں جب بھی انتخابات ہوئے تومسلم لیگ ن ہی کے امیدوارمنتخب ہوں گے انہوںنے کہاکہ ان شاءاللہ 2018ءکے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں ہوں گی اور میاں محمدنوازشریف ایک بارپھرپاکستان کے وزیراعظم بن کرپاکستان کوصحیح معنوں میں ایشیاءکاٹائیگربنائیں گے پنجاب بھرمیںشاندارکامیابی پرہم اپنے قائدین میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کومبارک بادپیش کرتے ہیں ۔
پنجاب مےں لےگی امےدواروں کی کامےابی حکومتی پالےسےوں پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے
Dec 23, 2016