روس اور کینیڈا کے درمیان مائع فولاد کا ذخیرہ دریافت

لندن: ماہرین نے زمینی مقناطیسی میدان پر تحقیق کے دوران دریافت کیا ہے کہ روسی علاقے سائبیریا اور کینیڈا کے درمیان ایک بہت وسیع ذخیرہ مائع فولاد کا موجود ہے جسے مائع فولاد کا جیٹ اسٹریم کہا گیا ہے اور وہ ہر سال 40 سے 45 کلومیٹر کی رفتار سے سفر کررہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ذخیرے کی رفتار زمینی بیرونی قلب (ا?ؤٹر کور) کے مقابلے میں تین گنا زائد ہے لیکن ماہرین اس کی وجہ جاننے سے قاصر ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک قدیم مظہر ہے جو ایک ارب سال یا اس سے بھی پرانا ہوسکتا ہے۔ اس کے مطالعے سے زمین کے قدرتی مقناطیسی میدان کو جاننے اور سمجھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔برطانیہ میں یونیورسٹی آف لیڈز کے ماہرین کے مطابق یہ ایک حیرت انگیز دریافت ہے۔ یہ ایک مائع پھوار کی صورت میں حرکت کررہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن