کراچی(کرائم رپورٹر) نیو کراچی میں تولیہ فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور مشینری جل کر تباہ ہوگئی۔ صبا سینما کے قریب واقعے تولیہ فیکٹری میں آگ جمعہ کی صبح لگی تھی جس کے بارے میں اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا تاہم پانی کی کمی کی وجہ سے آگ بجھانے کی کارروائی متاثر ہوئی اور اسی دوران آگ نے تولیہ فیکٹری کی پہلی منزل کے بعد دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دھوئیں کے باعث ایک فائر مین امیر ولد رفیق دم گھٹنے سے بے ہوش بھی ہوا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ آگ پر چار گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد قابو پایا جاسکا۔