قتل کے 2اور منشیات کے7مقدمات سمیت مجموعی طور پر34مقدمات کے فیصلے

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) راولپنڈی کی ماڈل عدالتوں نے قتل کے 2اور منشیات کے7مقدمات سمیت مجموعی طور پر34مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے عدالتوں نے مختلف مقدمات میں نامزد ملزمان کو مجموعی طور پر14سال1ماہ قید20دن اور 74ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ ملزمان کو مجموعی طور پر1سال1ماہ ، 1دن مزید قید بھگتنا ہو گی اسی طرح جرم ثابت نہ ہونے پر7ملزمان بری کر دیئے گئے دریں اثنا مختلف مقدمات میں60گواہوں کے بیان بھی قلمبند کئے گئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر کی عدالت سمیت سول وسیشن ماڈل عدالتوں نے گزشتہ روز قتل کے2 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دیگر مقدمات میں13گواہان کے بیان قلمبند کئے اسی طرح منشیات کے7مقدمات نمٹاتے ہوئے12گواہوں کے بیان قلمبند کئے گئے سول عدالتوں نے22مختلف مقدمات کے فیصلے سنا کر8گواہان کے بیان قلمبند کئے ہیں علاوہ ازیں3سول اپیلیں بھی نمٹا دی ہے اس دوران مصالحتی مرکزمیںزیر سماعت 5مقدمہ میں فریقین کے مابین صلح کروائی گئی جبکہ زیر دفعہ491کئے تحت ساڑھے 4 سالہ مقدس اورساڑھے3 سالہ عبدالوہاب کو ان کی والدہ آسیہ بی بی کے حوالے کیا گیا اس دوران ای کورٹ نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں مختلف مقدمات میں قید6حوالاتیوں کی بذریعہ سوشل میڈیا حاضری لگائی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...