منشیات سمگلنگ میں ملوث رحمان الدین کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت ، پانچ لاکھ جرمانہ

Dec 23, 2017

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کو سزائے موت جبکہ دوسرے کو 7سال قید سخت کی سزاسناتے ہوئے 3شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔جمعہ کو عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے 24کلو ہیروئن سمگلنگ کیس میں ملزم رحمان الدین کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ جبکہ شریک ملزمان فاطمہ اور جہانزیب کو بری کر دیا اسی طرح پانچ کلو ہیروئن سمگلنگ کیس میں امان اللہ کو جرم ثابت ہونے پر سات سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا تے ہوئے شریک ملزم رشید کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ۔

مزیدخبریں