بورے والا(نامہ نگار)نواحی آبادی بیرکی کا فٹ بال گراﺅنڈگندے پانی کا جوہڑ بن گیا،تعفن سے اہل علاقہ کا جینا دوبھرہو گیا اور بیماریاں پھیلنے لگی،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 445ای بی اور بیرکی میںواقعہ فٹ بال گراﺅنڈجہا ں پر کئی ملحقہ آبادیوں کے نوجوان فٹ بال کھیلتے تھے ان آبادیوں میں نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی گراﺅنڈ میں چھوڑ دیا اور وہ ایک بہت بڑے جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا جس کے تعفن اور بدبو کی وجہ سے علاقہ کے مکین اورایک تعلیمی ادارے کے طلباءشدید پریشان اور مشکلات سے دوچار ہیں۔
اہل علاقہ کے نمائندہ افراد ڈاکٹر شاہد لطیف،محمد عمران،ذوالفقار،عدنان ڈوگر،عظمت سومرو،غلام حسین،بیرکی،زاہدآباد 445ای بی اور دیگرنے فٹ بال گراﺅنڈجسکو گندے اور زہر آلودہ پانی نے ایک جوہڑ میں تبدیل کر دیا ہے۔بلدیہ اہلکار پوے شہر کا کوڑا کرکٹ بھی اسی میں پھینک رہے ہیں۔
بورے والا:فٹبال گرا¶نڈ جوہڑ بن گیا،تعفن سے اہل علاقہ کا جینا دوبھر
Dec 23, 2017