اینی او نے چیف آف ائرسٹاف انٹرنیشنل خواتین سکواش چیمپئن شپ جیت لی

Dec 23, 2017

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )اینی او نے چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل وویمن سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل میچ میں ٹاپ سیڈہانگ کانگ کی اینی او نے ملائیشیا کی سیواسنگاری سبرا مینیئم یک طرفہ مقابلہ میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اینی اوو پہلی گیم سے ہی میں اپنی حریف پر حاوی رہےں اور پہلی گیم میں 11/5سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے دوسری گیم میںبھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیااوردوسری گیم میں11/7سے کامیابی حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ۔ تیسری گیم میںبھی وہ اپنی حریف پر حاوی رہیںاور انہیں صرف 1پوائنٹ حاصل کرنے کا موقع دیا اور یہ گیم 11/1سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کی۔اس سے قبل مصری کھلاڑیوں ٹاپ سیڈ مروان الشوربگی اور محمد ابو الغر نے پاکستان اوپن مینز سکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔پہلا سیمی فائنل مصری کھلاڑیوں ٹاپ سیڈ مروان الشوربگی اور زاہد محمد کے درمیان کھیلا گیا۔ مروان نے پہلی گیم میںایک دلچسپ مقابلے کے بعد 11/9سے کامیابی حاصل کرلی ۔انہوں نے دوسری گیم میںبھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،اوردوسری گیم میں11/4سے کامیابی حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ۔مروان نے تیسری گیم میںبھی اپنے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہ دیتے ہوئے 11/3 سے کامیابی حاصل کرکے میچ جیت لیا۔دوسرا سیمی فائنل ہانگ کانگ کے لیو آو اور مصر کے محمد ابو الغر کے درمیان کھیلا گیا۔ ابوالغر نے پہلی گیم میں 11/9سے کامیابی حاصل کر لی۔ دوسری گیم انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوئی جس میںلیو آو نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 14/12کے سکور سے کامیابی حاصل کر کے میچ برابر کر دیا۔ تیسری گیم میںبھی بہترین کھیل دیکھنے کو ملا جس میں ابوالغرنے 11/9 سے کامیابی حاصل کرکے میچ میں برتری حاصل کر لی ۔ابوالغر نے چوتھی گیم میں11/6سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

مزیدخبریں