لاہور(نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مز احمت پر تشدد کر کے ایک شہری کو شدید زخمی کردیا۔ اسلام پورہ میں دو ڈاکوئوں نے تاجر عمر سلیم سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون لوٹنے کے بعد مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیااور فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے سمن آباد کے علاقہ مسلم روڈپر عمر طارق کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ 60ہزار، شادباغ میں شیخ تنز یل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 5لا کھ، ماڈل ٹائون میںآصف کی فیملی کو یرغمال بنا کرسوا 2لا کھ، سبزہ زار میں اظہار کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ، نصیر آباد کے علاقہ میںمقصو دکے گھر سے ڈیڑھ لا کھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، شفیق آباد میں عباس سے ڈیڑھ لاکھ اور موٹرسائیکل ،راوی روڈ میں ثقلین سے41ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے نواب ٹائون میں ہارون کے گھر سے 12لاکھ، ماڈل ٹائون میں لیاقت کے گھر سے11لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان ،ستوکتلہ میں ثاقب کے بوتیک سے10لاکھ روپے مالیت کا کپڑا، نقدی لیپ ٹاپ جبکہ شیراکوٹ میں عباس کی دکان سے8لاکھ روپے مالیت کا کپڑا چوری کرلیا۔ چوروں نے شاہدرہ میں سے بشیر،گرین ٹائون میں احمد،ڈیفنس اے میں بشیرکی کاریں جبکہ اسلام پورہ سے رضا، نواب ٹائون سے ارسل، سبزہ زار سے عمران، ہنجروال سے عدیل، ستوکتلہ سے مظہر، نواں کوٹ سے منصور، ملت پارک سے ریاض، شاہدرہ ٹائون سے امجدکی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔
لاہور: 55 لاکھ سے زائد ڈاکے، مزاحمت پر تشدد سے تاجر کو زخمی کردیا
Dec 23, 2017