لاہور: سسرالیوں نے پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کی سیشن کور ٹ میں درگت بناڈالی

Dec 23, 2017

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے ) لاہور کے سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو لڑکی کے رشتے داروں نے مار مار کرخوب درگت بنائی، نوجوان کو پسند کی شادی کرنا مہنگی پڑ گئی۔ لڑکی کے رشتے داروں نے پہلے پسند کی شادی کرنے والے 25سالہ نوجوان حمزہ پر اغوا کا مقدمہ درج کروایا پھر عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالتی کارروائی سے قبل اپنی ہی عدالت لگا لی اور لڑکے کی خوب دھلائی کی۔ ایڈیشنل سیشن جج اختر علی نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کیا تھا تاہم لڑکی کے رشتہ داروں نے احاطہ عدالت میں لڑکے پر دھاوا بول گیا اور لاتوں، گھونسوں کی بارش کر ڈالی، ہنگامے کے باعث سیشن کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بنا رہا۔ اس دوران سیشن کورٹ سکیورٹی نے موقع پر پہنچ کر جھگڑا کرنے والے گروہ کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ ہنگامے کے باعث کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔

مزیدخبریں