لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف 25 دسمبر کو 68 سال کے ہوجائیں گے۔ میاں نوازشریف اپنی سالگرہ تقریب منانے سے اجتناب کرتے ہیں لیکن مسلم لیگی کارکن اپنے طور پر ان کی سالگرہ کی تقریبات مناتے ہیں اور کیک کاٹ کر اپنے قائد کی صحت اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔ اس برس بھی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور میاں نوازشریف کے یوم ولادت کے سلسلے میں کیک کاٹنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ قائداعظم کے یوم ولادت کے سلسلہ میں پنجاب حکومت نے تقریبات کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی تقریب آج ہفتہ کو ساڑھے چار بجے ایکسپو سنٹر میں منعقد ہوگی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔