سندھ ہائیکورٹ کا حکم ،حسن نقو ی کی جگہ آصف جہانگیر کو سیکرٹری خزانہ لگا دیا گیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری خزانہ سید حسن نقوی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابف آصف جہانگیر نئے سیکرٹری خزانہ تعینات کردئیے گئے ہیں سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری خزانہ کو عہدے سے ہٹا نے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے نیب کو رضا کارانہ رقم کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے خورد برد کرنے و الے افسران کی تعیناتی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری سے استفسار کیا آپ کیوں ایسے لوگوں کو چھپا کر تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں؟ اس پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ میں کسی کو تحفظ فراہم نہیں کررہا۔عدالت نے کہا کہ احکامات کے باوجود خورد برد میں ملوث افسران کی تعیناتی کی جارہی ہے، ان افسران کی تعیناتی میں آپ کا کیا مفاد ہے جبکہ عدالت نے ہدایت دی کہ رضا کارانہ رقم واپسی کرنیوالے ملازمین کی فہرست دوبارہ تیارکی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...