غزہ میں مظاہرے‘ اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 2 فلسطینی شہید‘6 زخمی

غزہ‘ لندن‘ رملہ (اے ایف پی‘ اے این این) مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف غزہ میں مظاہرے کے دوران جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے2 فلسطینی کو شہید جبکہ 6 کو شدید زخمی کر دیا۔ ادھر مسجد اقصیٰ میں تقریباًً 65 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ دریں اثنا عرب ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے تحفظ‘ اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام اور فلسطین میں یہودی آبادکاری روکنے کیلئے عالمی فوج تعینات کرے۔ انسانی حقوق گروپ نے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے مرتکب اسرائیلی عہدیداروں کے ٹرائل کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام‘ اسرائیل پر فوجی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے اور صہیونی ریاست کا ہر سطح پر بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے ٹرمپ کے اعلان القدس کو صہیونی ریاست کی مادی اور معنوی امداد کا سب سے بڑا ثبوت قرار دیا۔ ادھر فلسطین میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے صہیونی زندانوں میں عمرقید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد 531 ہو گئی۔فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکہ سے امن مذاکرات مسترد کر دیئے‘ فلسطینی صدر نے کہا ہے کہ اب امریکہ بات چیت میں فریق نہیں رہافلسطینیوں کی حمایت میں ملائشیا کے وزیراعظم کے زیرقیادت ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔ نمازجمعہ کے بعد مسجد کے باہر تاریخی اجتماع ہوا۔ ملائشین وزیراعظم نے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ کسی کی دھمکی میں آئیں گے نہ مصلحت سے کام لیں گے۔ القدس کو بچانے کیلئے سب کچھ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...