بھارت:ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کردی، مسلم انجینئر گھر سے بے دخل

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کیلئے دھرتی تنگ کردی ، میرٹھ شہر میں مسلمان سافٹ ویئر انجینئر کو خریدے نئے گھر میں رہنے نہیں دیا گیا اور اس پر لینڈ جہاد کا الزام لگا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک مسلمان سافٹ ویئر انجنیئر احمد نے رواں ماہ گھر خریدا تھا۔17دسمبر کو وہ میرٹھ آئے تو ہندو شدت پسندوں نے ان کے خلاف لینڈ جہاد کا واویلا شروع کردیا اور احمد کے خاندان کو نئے گھر میں رہنے نہیں دیا گیا۔ اس سے پہلے انہی ہندو شدت پسندوں نے ہندو لڑکیوں سے شادی کرنے پر مسلمانوں پر لو جہاد کا الزام لگایا اور اب نیا الزام لگا کر مسلمانوں کو ریاست اور بھارت بدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔لو جہاد کے الزام میں متعدد مسلمان شہید بھی کئے گئے اور کچھ کے خلاف آج تک مقدمات چل رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...