صوبہ پنجاب کے شہرخوشاب میں نئی یونیورسٹی قائم کرنیکا فیصلہ‘ ابتدائی کام مکمل

اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب میں نئی سرکاری یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے ابتدائی کام مکمل ہو گیا ہے ۔ صوبائی چارٹر کے تحت خوشاب میں’’ یونیورسٹی آف خوشاب‘‘کے نام سے قیام جلد عمل میں لایا جائے گا ۔با وثوق ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک اہم اجلاس ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ہوا ۔اجلاس میں یونیورسٹی کے مقام اور اراضی کے حصول کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا او راس حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف خوشاب کے قیام کے لیے اب قانونی امور پر کام شروع کردیا جائے گا اور اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے این او سی حاصل کرکے یونیورسٹی کے چارٹر کو تیار کرکے اسے پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا ۔این اور سی اور چارٹر کی منظوری کے عمل میں دو سے تین ماہ کا عرصہ لگے گا جس کے بعد خوشاب کے علاقے میں ’’یونیورسٹی آف خوشاب‘‘کا قیام عمل میں آ جائے گا۔یونیورسٹی کے قیام سے ضلع خوشاب سمیت اس کے ملحقہ اضلاع کے عوام کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کی سہولیات فراہم ہوں گی ۔اس سے پہلے علاقے کے طلباء و طلبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دور دراز علاقے میں جانا پڑتا ہے جس غریب والدین پر معاشی طور پر بوجھ بڑھ جاتا ہے خاص طور پر اس علاقے کی طالبات کو والدین اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیے گھر سے دور نہیں بھیجتے ہیں جس سے وہ تعلیم کا تسلسل برقرار نہیں رکھ پاتی ہیں ۔یونیورسٹی آف خوشاب کے قیام سے علاقے کی بچیوں کو بھی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...