ملتان (نوائے وقت نیوز) ملتان سے دبئی جانے والے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی 4 افراد ائرپورٹ پر امیگریشن کے دوران آپس میں جھگڑ پڑے۔ مسافروں نے ایک دوسرے پر مکوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔ چاروں مسافر ملتان ائرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی جانے کیلئے آئے تھے جھگڑے کے بعد سکیورٹی فورس نے چاروں کو آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملتان ائرپورٹ پر مسافر آپس میں لڑ پڑے‘ چاروں دبئی کی پرواز سے آف لوڈ
Dec 23, 2017