اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے نے ویتنام سے لیز پر لئے گئے طیارے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے واپس کرکے 4 نئے نیرو باڈی طیارے حاصل کئے جائیں گے۔ ڈرائی لیز پر لئے گئے طیاروں کیلئے ٹینڈر طلب کر لیا گیا ہے۔ ویتنام سے لئے گئے طیارے جنوری میں واپس کئے جائیں گے۔