کسی بھی مناسب وقت پر فلسطین کو بغیر کسی دباؤ کے الگ ریاست تسلیم کر لیں گے: فرانسیسی صدر

Dec 23, 2017

پیرس (این این آئی)فرانسیسی صدر ایمینوئیل میکرون نے کہا ہے کہ کسی بھی مناسب وقت پر فسلطین کو بغیر کسی دباؤ کے الگ ریاست تسلیم کر لیں گے۔پیرس میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانس کے صدر ایمنوئیل میکرون نے کہا کہ فرانس اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے فیصلےپر قائم ہے جس میں دونوں ریاستیں پر امن طریقے سے رہ سکیں۔ایمینوئیل میکرون نے کہا کہ فرانس کسی بھی مناسب وقت پر بنا کسی دباؤ کے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی غلطی ہے کہ وہ دور بیٹھ کر فسلطین اور اسرائیل کے تنازع کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے۔فرانسیسی صدر نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی امداد روکنے کی دھمکی کو بھی مسترد کیا۔

مزیدخبریں