قطر سے دہشتگردوں کی مالی معاونت، امریکہ معاملے کیساتھ سنجیدگی سے نمٹے:کانگریس

واشنگٹن(آن لائن)امریکی کانگریس کے ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قطر کی دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے سے سنجیدگی سے نمٹے۔ قطر اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان حال ہی میں طے پائے سمجھوتے میں شفافیت کا فقدان ہے۔ اسے منظرعام پر لایا جانا چاہیے۔خیال رہے کہ قطر اور امریکہ کے درمیان طے پائے سمجھوتے کے چھ ماہ کے بعد کانگریس نے اس پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...