سپین : کاتالونیا میں قبل از وقت الیکشن، علیحدگی پسند پارٹیوں نے اکثریت حاصل کرلی

بارسلونا (مرزا ندیم بیگ)سپین کے علاقے کاتالونیا میں علیحدگی پسند جماعتوں نے علاقائی پارلیمنٹ کیلئے ہونیوالے قبل از وقت انتخابات میں اکثریت حاصل کرلی ہے اور اس طرح آزادی کی ناکام کوشش کے باعث ملک میں موجودبدترین سیاسی بحران کے بعد علاقے میں مزید بے یقینی پھیل گئی ہے۔ میں تقریباًتمام ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور آزادی کی حامی جماعتوں نے 135نشستوں کے ایوان میں مجموعی طورپر70نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔انتخابی نتائج سے علیحدگی پسند رہنمائوں کو پذیرائی ملی ہے جنہوں نے جلاوطنی اور جیلوں میں قید ہونے کے باوجود انتخابی مہم میں حصہ لیا۔انتخابی نتائج کے مطابق متحدہ سپین کی حامی جماعت نے 37سیٹس حاصل کی ہیں۔اس کے بعد علیحدگی پسند جماعت ’’جنت پل کاتالونیا‘‘نے 34سیٹس حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔تیسرے نمبر پر علیحدگی پسند جماعت ’’اسکیراریبلیکانا‘‘رہی، پانچویں نمبر پوئیدیموس پارٹی رہی ہے جس نے8 سیٹس حاصل کی ہیں۔ کاتالونیا انتخابات نے مرکزی حکومت کو ایک بار پھر مشکل میں ڈال دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن