محسن وال : اے ایس آئی کا مدعیوں کے سامنے مبینہ چوری کے ملزم پر تشددحالت بگڑ گئی

Dec 23, 2017

محسن وال ( نامہ نگار)میاں چنوں کے نواحی علاقہ موضع جراہی کے رہائشی مبارک علی جو کہ ایک چوری مقدمہ میں نامزد ملزم ہے کو تھانہ تلمبہ پولیس کا اے ایس آئی منصب داد پکڑ کر مدعی قلندر شاہ کے ڈیرہ پر لے گیا اور وہاں پر مدعیوں کے سامنے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر مبارک علی کی حالت خراب ہوگئی جس پر ملزم کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا گیا جہاں پرملزم کے بھائی رمضان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ اقبال شاہ نے جان بوجھ کر میری بھائی کو اے ایس آئی منصب داد کے ساتھ مدعی کے ڈیرے پر بھیج کر اے ایس آئی سے تشدد کروایا اوراب ایس ایچ او تھانہ تلمبہ اقبال شاہ ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر کسی نے پولیس کے خلاف زبان کھولی تو اس پر بھی چوری کا مقدمہ درج کروا کے گرفتار کر لوں گا ،جب ایس ایچ او تھانہ تلمبہ سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو معمول کے واقعات ہیں اس طرح چوری کے مقدمات میں ہوتا رہتا ہے ۔

مزیدخبریں