بلوچستان: اے جی آفس حکام نے 890 ملازمین کی عمریں بدل دیں، خزانے کو اربوں نقصان

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) نیب نے بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی عمر میں ردوبدل سے قومی خزانے کو اربوں کے نقصان کا نوٹس لے لیا، اے جی افس کا ایک اور سکینڈل بے نقاب، سرکاری محکموں کے حکام اور اے جی افس کی ملی بھگت سے قانون کی انکھوں میں دھول جھونک کر محکمہ پولیس ، ایس اینڈ جی اے ڈی ، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت سمیت بلوچستان کے تقریبا تمام محکموں میں گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 21 کے 890 ملازمین کی خلاف قانون عمر میں تبدیلی کر کے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف، گریڈ 17 کے تقریبا 100 اور گریڈ 19 سے 21 تک کے 19 افسران نے بھی قانون کی آنکھ میں دھول جھونک کر عمر میں تبدیلی کر کے معاشی فوائد حاصل کئے، قانون اور ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں میں شامل ملازمین میں تقریبا حاضر سروس، نیب نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ گزشتہ 7 سالوں کے ریکارڈ کے مطابق محکمہ پولیس ، ایس اینڈ جی اے ڈی ، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت سمیت بلوچستان کے تمام محکموں میں گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 21 کے 890 ملازمین نے خلاف قانون عمر میں تبدیلی کر کے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا، گریڈ 17 کے تقریبا 100 اور گریڈ 19 سے 21 تک کے 19 افسران نے متعلقہ محکموں اور اے جی آفس بلوچستان کی ملی بھگت سے بھی قانون کی آنکھ میں دھول جھونک کر عمر میں تبدیلی کر کے غیر قانونی معاشی فوائد حاصل کئے۔

ای پیپر دی نیشن