مظفرگڑھ(نامہ نگار) ڈی پی او آفس مظفرگڑھ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل خضرمحبوب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل خضرمحبوب کا کہنا تھا کہ اس کا اپنے حقیقی چچاسلیم اختر سے گھریلو تنازع چل رہا ہے جس کی رنجش میں بستی جگت پور کے رہائشی ان کے چچا سلیم اختر نے ان پر اپنے مکان پرقبضے کا الزام لگایا ۔ بلیک میل کرکے ناجائز طور پیسے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ہیڈ کانسٹیبل خضر محبوب کا کہنا تھا کہ ان پر عائد کیے گئے الزامات کے جواب کے لیے ان کے پاس تمام کاغذات موجود ہیں اور وُہ تمام متعلقہ فورمز پر اپنی بیگناہی ثابت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
چچا کے مکان پر قبضے کا الزام غلط‘ بیگناہی ثابت کرنے کیلئے تیار ہوں: ہیڈکانسٹیبل خضر محبوب
Dec 23, 2017