لاہور (ا ین این آئی) صوبائی وزیربلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ 25دسمبر یوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے حوالے سے صوبہ بھر میںسات روزہ تقریبات شایان شان طریقہ سے منائی جائیں۔ قومی ترانے قریری،پینٹنگ،کوئزمقابلوں کا انعقاد کیا جائے اور طلباءمیں پاکستان کے قیام کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر مسلمان لیڈران کی کوششوں بارے لیکچر دینے کا بھی اہتمام کیا جائے تاکہ نئی نسل کو پاکستان کے حصول بارے قربانیوں کا نذرانہ دینے بارے آگاہی حاصل ہو سکے۔جبکہ آرٹس کونسلوںمیں انتظامیہ کے تعاون سے پاکستان کے قیام کے موضوع پر ڈرامے بھی پیش کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ یوم قائدؒ کی 7روزہ تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں ۔اور یہ تقریبات صوبہ بھر میں جاری رہیں گی۔
منشاءاللہ