لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اولمپئن کرنل ریٹائرڈ مدثر اصغر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے یہ بہتر ہے کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری کسی اچھے اور کامیاب یورپین کوچ کو دی جائے۔ پی ایچ ایف کو چاہیے کہ اچھے کوچ کا انتخاب کرے بھلے زیادہ پیسے ہی کیوں نہ خرچ کرنا پڑیں ۔ غیر ملکی اپنے پروفیشن کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں ادھر ادھر کے کاموں میں نہیں پڑتے ۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپئن خواجہ ذکاء الدین کا کہنا ہے۔ ہم ٹانگیں کھینچتے رہتے ہیں کام نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ کوئی قابل ذکر کوچ بھی نظر نہیں آ رہا۔ موجودہ حالات میں غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔