نیشنل ہاکی چیمپئن شپ‘10 ٹیموں کا سپر رائونڈ کے لئے کوالیفائی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 64 ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں 16 ڈیپارٹمنٹس اور 8 صوبائی ٹیموں میں سے 10 ٹیموں نے سپر راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سپر راؤنڈ کے گروپ اے میں پی آئی اے، واپڈا، فوجی فرٹیلائزر، نیوی اور پنجاب جبکہ گروپ بی میں نیشنل بنک، سوئی سدرن گیس، کسٹمز، سوئی نادرن گیس اور خیبر پختونخواہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گزشتہ روز جمعہ کو سپر راؤنڈ کے تین میچز کھیلے گئے جن میں واپڈا اور نیشنل بنک کی ٹیموں نے صوبائی ٹیموں کے خلاف یکطرفہ کامیابی اپنے نام کی۔ تیسرا میچ سوئی سدرن گیس اور سوئی نادرن گیس کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز رہا جس میں سخت مقابلے کے بعد سوئی سدرن گیس نے دو کے مقابلے تین گول سے کامیابی اپنے نام کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...