لاہور (پ ر) مشیر وزیراعلیٰ شہباز غوث نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے۔ مخالفین کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ اس لئے ہ دن رات مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف سازشیں اور پراپیگنڈا کررہے ہیں۔ عوام نواز شریف اور شہباز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مخالفین کو نظر آرہا ہے کہ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہے، اس لئے ان کی رات کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔