خلیل طاہر سندھو کا دورہ سندر انڈسٹریل سٹیٹ‘ مسیحی ملازمین میں تحائف تقسیم کئے

سندر (خصوصی رپورٹ) صدر بورڈ آف مینجمنٹ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ محمد آصف علی ٹیپو کی خصوصی دعوت پر صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو نے سندر اسٹیٹ کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر نے سندر اسٹیٹ کی مسیحی برادری میں کرسمس کے حوالے سے گفٹ پیک تقسیم کئے جس سے سندر اسٹیٹ کے مسیحی ملازمین خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے۔ ہم اس کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر نے سندر اسٹیٹ کے اندر آٹھویں فیملی پارک کا افتتاح کیا۔

ای پیپر دی نیشن