گلگت بلتستان میں ہیلتھ کیئر کمیشن انضباطی ادارہ قائم کرنیکا فیصلہ

لاہور (نیوز رپورٹر)گلگت بلتستان کی حکومت پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے کام ،تجربات اور کامیابیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبہ میںکمیشن ایک انضباطی ادارہ قائم کرے گی اور اس سلسلے میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار اور عمل در آمد کے لیے اُن سے مکمل تعاون کرے گا۔ اس ضمن میں موثر تعاون پر مشترکہ کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔اس امر پر دو طرفہ فیصلہ ایک اعلی سطحی کے اجلاس میںگزشتہ روز کیا گیا، جس میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے وفد کی نمائندگی کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...