کراچی (آئی این پی) میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 28بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا‘ بھارتی ماہی گیروں کی 5کشتیوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ جمعہ کو میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 28 بھارتی ماہی گیر گرفتار کرلئے۔ بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ترجمان میری ٹائم سکیورٹی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی پانچ کشتیوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔