سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مشن پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا ہے، پہلے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی طور پر مضبوط کر رہے ہیں۔ لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے، عوامی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کا مشن پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا ہے، پہلے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی طور پر مضبوط کر رہے ہیں۔