اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں قتل عام کی شدید مذمت ، نام نہاد جمہوری اور سیکولر بھارت کا اصل چہرہ دْنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، عالمی برادری بے حسی اور خود غرضی کو چھوڑ کر کشمیروں کو حق خودارادیت دلوائے۔ ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام بند کروائے ، مقبوضہ کشمیر میں صدراتی راج کا مقصد کشمیریوں کی نسل کشی کو اور تیز کرنا ہے ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج اور کشمیریوں کی نسل کشی سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کھل کے واضح ہو گئی ہے۔