شیخ عبدالقادر جیلانیؒ اور دیگر اولیاء نے اپنی زندگیاں اتباع نبی کریمؐ میں گزاریں

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) دربار عالیہ گلشن صادق راولپنڈی میں ایک عظیم الشان کانفرنس بسلسلہ سالانہ عرس حضور غوث اعظمؒ زیر سرپرستی علامہ پیرزادہ قاری محمد زبیر مدنی (سجادہ نشین دربار عالیہ گلشن صادق و چیف کوارڈینیٹر مرکزی میلاد کمیٹی راولپنڈی) منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت علی جنید الحق گیلانی زیب سجادہ آستانہ گولڑہ شریف نے کی۔ علامہ پیرزادہ قاری محمد زبیر مدنی نے محفل کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضور غوث الوریٰ پیران پیر شیخ عبدالقادر شاہ جیلانیؒ، پیر مہر علی شاہ تاجدار گولڑہ شریف، مفتی محمد صادق رضوی قادریؒ تاجدار گلشن صادق اور دیگر اولیاء کرام نے اپنی زندگیاں حضور نبی اکرمﷺ کی اتباع میں بسر کیں اور دین اسلام کا پرچم سربلند کیا۔ مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور آج ہم سب کے دلوں اور زبانوں پر ان کے نام زندہ ہیں۔ اس موقع پر علامہ عبدالحق گولڑہ شریف نے بھی بیان کی۔ اور پیر سید علی جنید الحق گیلانی کا خصوصی استقبال کیا گیا۔ اس کے علاوہ سید رحمت علی شاہ بخاری، صاحبزادہ گلشن صادق محمد اویس رضا، سید عطاء اﷲ شاہ بخاری، رمیض الحسن قادری، قاری عبدالوحید چشتی، حافظ برادران، حافظ صفدر محمود، ملک محمد کامران، محمد شفیق انصاری، چوہدری محمد نواز، علامہ قاری عبدالجبار چشتی، محمد نصیر عاصم، محمد صغیر عاصم، حافظ عبدالحق، حافظ خلیل الرحمٰن، صاحبزادگان محمد عبدالقادر، عبید محمد رضوی، مبشر نسیم رضوی، علی حسنین، حافظ محمد ثقلین، عمر احسن، طٰہ رضوی، خادمین دربار عالیہ گلشن صادق اور راولپنڈی کے عظیم علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں پیر صاحب آف گولڑہ شریف نے آستانہ عالیہ گلشن صادق اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...