لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے جس نئے پاکستان کاخواب وزیراعظم نے دیکھا،اس کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے۔ عمران خان نے بنیادی سہولتوں سے محروم علاقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز کرکے سب سے بڑی تبدیلی کی بنیاد رکھی۔ مےں اس پر وزےراعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں ۔ مےں نے تبدےلی کے خواب کی عملی تعبےر کےلئے اپنے دروازے عوام کےلئے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں اور پنجاب میں اداروں کی بہتری کےلئے ہرممکن اقدامات کےے جا رہے ہیں۔ 100 روز میں کی جانے والی ہماری کاوشےں اےک ٹےم ورک کا نتےجہ ہے اور میری ٹےم کا ہررکن تعریف کا مستحق ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی،بے لوث قیادت اور 22سالہ سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں پنجاب میں پہلی مرتبہ کئی دہائیوں پر محیط سٹیٹس کو ٹوٹا ۔ وزرات اعلیٰ کا منصب مےرے لئے اےک اعزاز تو ہے ہی لےکن بہت بڑا چےلنج بھی ہے کیونکہ لوگوں کی توقعات بہت زیادہ ہیں۔ مسائل زیادہ، وسائل کم اور توقعات زیادہ جبکہ وقت کم لیکن اس کے مقابلے میں ہمارا حوصلہ بہت بلند ہے۔ ہم پنجاب کے لوگوں کی ان کی توقعات سے بڑھ کر خدمت کریں گے۔میں، مےرے رفقاءکاراور مےری ٹےم نے دن رات بغےر چھٹی کے کام کےا اور ہم پنجاب کو درست منزل کی جانب گامزن کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ یہ کامیابی لوگوں کی دعاﺅں،آپ کی رہنمائی اور ہماری ٹیم کی بے لوث محنت کی مرہون منت ہے- وہ ایوان اقبال میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے ۔ وزیراعلیٰ نے100روزہ کارکردگی کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنانے کے وعدے کو پورا کرنے کےلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر اےگزےکٹوکونسلز قائم کی جا چکی ہیںاورپہلے مرحلے مےں خود مختار سےکرٹرےٹ ےکم جولائی 2019ءسے کام شروع کر دےگا۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تجاوزات کےخلاف بلاامتیاز منظم کارروائی کی اورپہلے 100دن میں ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرائی،جس کی مالیت تقریباً 171ارب روپے سے زائد ہے۔انہو ںنے کہا وزےراعظم عمران خان عوام کا درد رکھتے ہےں اور انہوںنے پہلی دفعہ بے گھر لوگوںکےلئے پناہ گاہ کا تصور پےش کےا۔ ہم نے ان کی ہدایت کے مطابق فوری طور پر عارضی پناہ گاہےں قائم کردی ہےں جہاں بے گھر لوگوں کیلئے قےام و طعام ،سکےورٹی اور بنیادی طبی سہولتیں میسر ہےں ۔راولپنڈی اورلاہور مےں پناہ گاہوں کی عمارتوں کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ہم انشاءاللہ پنجاب کے36 اضلاع میں مرحلہ وار ایسی پناہ گاہیں قائم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب کا نےا انقلابی بلدےاتی نظام تشکیل دیاجا رہا ہے۔ تارےخ مےں پہلی مرتبہ 30فےصد ترقےاتی فنڈز براہ راست بلدیاتی اداروں کو منتقل کئے جائیں گے جس کے ذریعے نچلی سطح پر عوام کوبااختیار بنایا جائے گا جبکہ پولےس نظام میں اصلاحات کے لئے قائم کی گئی پولےس رےفارم کمےٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے اوراس سلسلے میں ڈی آر سی کا قانون جلد منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔ بے گھر لوگوں کو اپنی چھت دےنے کےلئے وزیراعظم ہاﺅسنگ سکیم ”اپنا گھر“کےلئے عملی اقدامات کاآغازکر دیا ہے اور اخوت کے تعاون سے گھر بنانے کے لئے پانچ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دےئے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ روزگار کی فراہمی کے وعدے کو پورا کرنے کےلئے پنجاب سکلز ڈوےلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایاجا چکا ہے اور صوبے مےں 4ٹےکنےکل ےونےورسٹےاں بنائی جا رہی ہیں۔معےشت کی تےزترےن بحالی کےلئے نئی انڈسٹرےل پالےسی منظور ہوچکی ہے ،جس سے 12لاکھ سے زائدنوجوانوں کو روزگار کے مواقع مےسر آئےںگے اور پنجاب میں 8 سپیشل اکنامک زون بھی قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا پہلی مرتبہ ہر محنت کش کے حقوق کے تحفظ اوران کی فلاح وبہبود کےلئے نئی لےبر پالےسی 2018ءمتعارف کرائی جا رہی ہے اور پنجاب میں پہلی سیاحت پالےسی متعارف کرانے کا اعزاز بھی تحرےک انصاف کی حکومت کو حاصل ہو رہا ہے جبکہ پنجاب میں نئی زرعی پالےسی تشکےل پا چکی ہے ،جس کا مقصد کاشتکار کی فلاح وبہبود اورپےدا وار مےں اضافہ ہے ۔ وزےراعظم عمران خان کے وےژن کے مطابق لائےوسٹا ک کے شعبے کی تےزترےن ترقی کےلئے نئی لائےوسٹاک پالےسی لائی جا رہی ہے۔ پنجاب مےں پہلی واٹر پالےسی اورواٹر ماسٹر پلان تشکےل دےا جارہا ہے ۔چھوٹے ڈےم اوررودکوہی کے پانی کو محفوظ کرنے کےلئے آبی ذخائربھی بنائیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا 100روزہ پلان مےں صحت کی سہولتوں کی فراہمی اولےن ترجےح ہے ۔ پنجاب کے 17 اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کا اجراءکرکے پورے صوبے تک اس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یکم جنوری سے 4 اضلاع میں صحت انصاف کارڈ پروگرام شروع کیاجا رہاہے۔ڈاکٹروں، وےمن مےڈےکل آفیسراورنرسوں کی 9ہزار سے زائد آسامےوں پر بھرتی مکمل ہوچکی ہے ۔ 5 مدراےنڈ چائلڈ ہےلتھ کےئر ہسپتال بنائےںگے،ملتان میں نشتر ٹو کا منصوبہ بھی جلدشروع ہوگا۔ پنجاب میں نئی ایجوکیشن پالیسی ”نےو ڈےل فارسکول اےجوکےشن2018-23ئ“ کے نام سے متعارف کرائی جا چکی ہے ۔ ہائر اےجوکےشن مےں ضروری اصلاحات کےلئے پانچ سالہ بنیادی اصلاحاتی خاکہ تیار ہو چکا ہے۔ وےمن ڈوےلپمنٹ پراجےکٹ کے ذرےعے ہر خاتون کو اس کے حقوق کے تحفظ اورمعاشی خود مختاری کا احساس دلانا چاہتے ہےں ۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر زیادہ سے زیادہ خواتین کی تعیناتی کا اعزاز بھی تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہوا ہے۔ شہروں اوردےہات مےں پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کا پراجےکٹ لارہے ہےں جس کیلئے الگ اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے۔ کلےن اےنڈ گرےن پنجاب کے تحت پہلے سو دن مےںتقرےباً سوا کروڑ پودے بھی لگائے گئے ہےں۔ انہوں نے کہا شہروں اوردےہات کی صفائی کےلئے زےرو وےسٹ پنجاب کا پائلٹ پراجےکٹ شروع ہوچکا ہے ۔ عوام کی شکاےات کے ازالے کے لئے وزیراعلیٰ شکایت سنٹر قائم کر دیا ہے اور پرائم منسٹر پاکستان سٹےزن پورٹل کے تحت پنجاب سے متعلق 50ہزار سے زائدشکاےات کا ازالہ کیا جا چکاہے۔ پنجاب مےں کھےلوں کی سرگرمےوں کے فروغ کےلئے سالانہ سپورٹس کےلنڈربنایا جا چکا ہے۔ پنجاب مےں پہلی مرتبہ نئی کلچر پالےسی تشکےل دی گئی ہے اور الحمرا سکول آف پرفارمنگ آرٹ کے منصوبے پر کام شروع کردیاگیاہے۔ اسی طرح فنکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنس بھی متعارف کرایا جارہاہے اور صوبے میں صوفی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پنجاب میں اپنی نوعیت کے منفرد ہارس اینڈ کیٹل شو کو دوبارہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے جس میں صوبے کی لوک ثقافت کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا گڈ گورننس کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ اےڈوائزری کونسل برائے گورننس قائم کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ دیہی روڈز پروگرام کے تحت فارم تا منڈی رسائی کو بہتر بنانے کے لئے 14ہزار کلومےٹر طوےل سڑکےں تعمیر ہوں گی۔ پنجاب کی اہم اور مصروف شاہراﺅں کو پبلک پرائےوےٹ پارٹنرشپ کے تحت مرحلہ وار تعمیر کیاجائے گا جس کیلئے 11 اہم سڑکوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پہلی مرتبہ ریکارڈ قانون سازی کا ا عزاز بھی تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہوگا۔31 سے زائد قوانین منظوری کے مراحل سے گزر رہے ہیں ان میں سے کچھ منظوری کیلئے پیش کئے جاچکے ہیں اور باقی آئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت اسلامی روایات کے مطابق مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے ،پنجاب میں اقلےتی برادری کےلئے مینارٹی ایمپاورمنٹ پےکےج لایا جا رہا ہے ۔امن وامان کی بہتری کے لئے حکومت پنجاب نے 100دن کے مختصر عرصے میں ٹھوس اور دور رس اقدامات کئے ہیں۔ پولیس کی جدید خطوط پر تربیت کے لئے 3شہروں میں نئے پولیس ٹریننگ سنٹر بنائے جا رہے ہیں اور پولےس مےں خوداحتسابی کا نظام رائج کیا گیا جس کے تحت پہلی مرتبہ 5ہزار سے زائد افسروں اور اہلکاروں کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بجلی چوری کے سدباب کے لئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے مل کر بھرپور او رموثر ا قدامات کئے ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز منظم کارروائی کی گئی ۔ انہوںنے کہا ہمارا عزم اورحوصلہ بلند ہے ،مسائل بہت زیادہ اور وسائل کی کمی ہے لیکن یہ رکاوٹیں ہماری راہ میں حائل نہیں ہوسکتیں۔100روزہ پلان نشان منزل ہے۔ مزید براں عثمان بزدارنے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم اور بربریت کی انتہا کردی ۔رےاستی دہشت گردی کے ذرےعے بھارت کشمےرےوں کی تحرےک آزادی کو نہیں دبا سکتا ۔ عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ فعل ‘ہم کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
عثمان بزدار