لاہور / نئی دہلی(این این آئی) بھارتی خاتون سے شادی کرنے والے پاکستانی شہری عمران وارثی کو 10 سال جیل میں گزارنے کے بعد رہائی کا پروانہ مل گیا ہے اور انہیں چند روز میں واہگہ بارڈر بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حامد انصاری کی رہائی کے جواب میں بھارت میں قید پاکستانی شہری عمران وارثی کو بھی رہائی کی نوید مل گئی ہے، کراچی کا 36 سالہ عمران وارثی 10 سال سے بھارتی جیل میں ہے، عمران وارثی کو چند روز میں پاکستانی حکام کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے عمران وارثی کو رہا کیے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوسکا کہ اسے کس دن پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔عمران وارثی 26 دسمبر 2003 کو واہگہ بارڈرکے راستے ویزا لے کر بھارت گیا تھا۔ عمران وارثی بھارت میں اپنی کزن سے محبت کرتا تھا، اسی سے شادی کیلئے بھارت گیا،اس نے اپنی کزن سے شادی کے بعد واپس پاکستان آنے کی بجائے بھارت میں ہی قیام کرلیا تھا۔تاہم چند سال بعد اس کے چند سسرالی رشتہ داروں نے اس کے بارے مقامی پولیس کو آگاہ کردیا، 2007 میں عمران وارثی کو بھوپال سے گرفتار کرلیا گیااور جاسوسی کا الزام لگا کر جیل بھجوا دیا ¾پاکستانی شہری کو 10 سال کی سزاسنائی گئی جو 19 جنوری 2018 کومکمل ہوگئی تھی ، سزا مکمل ہونے کے بعد بھی عمران وارثی کو رہا نہ کیا گیا، 14مارچ 2018 کو عمران وارثی کو جیل سے بھوپال کے ایک گارڈین سینٹر منتقل کردیا گیا، عمران وارثی اب شاہ جہاں آباد کے گارڈین سینٹرمیں ہے۔
رہائی/ پروانہ
بھارتی خاتون سے شادی کرنیوالا پاکستانی شہری عمران وارثی 10 سال بعد جیل سے رہا
Dec 23, 2018