ایوان صدر نو سے شام چار بجے تک عوام کیلئے کھلا رہا

Dec 23, 2018

اسلام آباد (این این آئی)ایوان صدر‘ہفتہ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک عوام کے لئے کھلا رہا۔ ایوان صدر کے حکام کے مطابق سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کی حکومتی پالیسی کے تحت ایوان صدر میں داخلہ کیلئے قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے جس کے بعد انہیں ایوان صدرکے اندر جانے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر اور گورنر ہائوسز کے بعض حصوں میں آرٹ گیلریز اور میوزیم بھی بنائے جائیں گے۔

مزیدخبریں