کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزیوتھ سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہاہے کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا 13دسمبر کو بے نظیر آبادسے پیدل روانہ ہونے والا کاروان بے نظیر بھٹو شہید26دسمبر کو گڑھی خدا بخش پہنچے گااور محترمہ شہید بی بی کے مزار پر پہنچ کر حاضری دے گاجبکہ 27دسمبر کو وہاں پر ایک عظیم والشان اجتماع میں پوری پیپلزپارٹی ہی وہاں موجود ہوگی ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے کراچی میں پی واے او کے صوبائی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا،انہوںنے کہاکہ کارواں کی قیادت پی وائے او کے شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے صدر اختر حسین رند اور کو آرڈینیشن سیکر ٹری پی وائے او سندھ عبدالمجید کلوڑ کر رہے ہیں جبکہ پارٹی قائدین کی ہدایت کے مطابق قافلے کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا جارہاہے پیپلزپارٹی کے رہنماآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو اپنے کارکنان کی بہت فکر ہے ۔کارواں میں سینکڑوں کی تعداد میں پی وا ئی او کے کارکنان سمیت سندھ کے ہر ضلع سے جیالوں کی بڑی تعدادموجود ہے انہوںنے کہاکہ ایسا تاریخ میں پہلی