لاہور (نیوز رپورٹر) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں طلبہ کیلئے خصوصی طور پر کیرئر کونسلنگ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ فاطمہ جناح اولڈ گریجوایٹ ایسوسی ایشن (ایف جے او جی) کے ذریعے زیراہتمام خصوصی کیرئر کونسلنگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نگہت مہدی نے بتایا کہ زندگی میں کامیابی کے لئے مقاصد کا بروقت تعین بہت ضروری ہے۔ انہوں نے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ پیشہ ورانہ قابلیت کو بڑھانے کے لئے بیرون ملک نئی تعلیم و تحقیق سے استفادہ ضروری ہے اور تحقیق ہی ایسا امر ہے جس کے ذریعے بیرون ملک وطن عزیز کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔