فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر میاں بیوی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ ڈکیتی، چوری و راہزنی کی 33 وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں، مویشیوں و قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جڑانوالہ کے علاقہ 95گ۔ب کا 45سالہ محمد اشرف گھر میں موجود تھا، ڈاکو گھس آئے، لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر محمد اشرف اس کی اہلیہ 35سالہ نازیہ کو گولیاں مار دیں۔ میاں بیوی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فیصل آباد : ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں مار کر میاں، بیوی کو زخمی کر دیا
Dec 23, 2018