آلودگی نے صرف ایک سال میں 90 لاکھ افراد کی جان لے لی: رپورٹ

اسلام آباد (اے پی پی)صرف ایک سال کے دوران آلودگی کی وجہ سے 90 لاکھ انسان موت کے منہ میں چلے گئے، جس میں سے 92 فیصد اموات غریب ممالک میں ہوئی ہیں۔ طبّی جریدے دی لینسٹ کی رپورٹ کے مطابق 2015ء کے دوران دنیا بھر میں 90 لاکھ افراد کی ہلاکت کی وجہ آلودگی تھی جبکہ یہ اموات زیادہ تر کم متوسط اور کم آمدن والے ممالک میں ہوئیں۔ یہ وہ ممالک ہیں جہاں ایک چوتھائی اموات کی وجہ آلودگی ہی ہوتی ہے۔ بنگلہ دیش اور صومالیہ آلودگی کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں جبکہ برونائی اور سویڈین میں آلودگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق آلودگی سے زیادہ تر اموات غیر متعدی امراض کی وجہ سے ہوئیں جن میں ہارٹ اٹیک، سٹروک اور پھیپھڑوں کا سرطان وغیرہ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کل 92 فیصد اموات غریب ممالک میں ہوئیں جو معاشی ترقی کے تیز عمل سے گزر رہے ہیں جیسا کے بھارت جو آلودگی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ چین کا نمبر 16 واں ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی غریب ممالک کے علاوہ امیر ممالک میں موجود غریبوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...