مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو یکسو ہوکراپوزیشن کا ساتھ دیناہوگا:حافظ حسین احمد

Dec 23, 2018

کوئٹہ /ڈیرہ غازی خان (آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان ،متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد نے کہا ہے اب مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو یکسو ہوکراپوزیشن کا ساتھ دیناہوگا،ورنہ کل اقتدار کی باریاں لینے والوں کی اب احتساب کی باریاں لگے گی۔ وہ ہفتہ کو اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں زرداری اور دوبارہ شریف برادران مصالحت کی آس میں مصلحت کا شکار نہ بنتے تو شاید ان کو موجودہ صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑتا،ختم نبوت اور ناموس رسالت کے حوالے سے مولانافضل الرحمن کی قیادت میں ایم ایم اے نے کوئٹہ، پشاور ، کراچی ، لاہو ر اورسکھر میں ملین مارچ کیا آج مظفرگڑھ میں بھرپورمظاہرہ ہورہا ہے ، آج بھی مولانا فضل الرحمن منتشر اور بکھری اپوزیشن کو متحد ویکجا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں