نیروبی (نیٹ نیوز ) کینیا کے چیف جسٹس ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوگئے ، حادثہ میں ان کی اہلیہ یوکابتھ بھی زخمی ہوگئیں ہیں، میڈیا اطاعات کے مطابق چیف جسٹس ڈیوڈ مراگا اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہائی وے پر جا رہے تھے کہ ان کی کار کو ایک دوسری گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث ٹکر مار دی جس سے چیف جسٹس ڈیوڈ مراگا اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ،اطلاعات کے مطابق کینیا کے صدر یوہرو کیناٹا کے حکم پر چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فوری طور پر دارالحکومت نیروبی لایاگیا ، ٹریفک حادثہ میں چیف جسٹس کو سر پر معمولی چوٹ آئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ ابھی تک صدمہ میں ہیں ۔